نوشہرہ (آن لائن)صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے کہاہے کہ حکومت پر قابض امپورٹڈ ٹولے نے ملک کو تباہی کے دھانے لاکھڑاکردیا، ایسے حکمران ملک پر مسلط ہیں جنکی وجہ سے پوری قوم ھزیمت اٹھارہی ہے، ملک کے تمام مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں،پی ٹی آئی کی مقبولیت سے ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع نوشہرہ کے علاقوں خویشگی پایان، خویشگی بالا بالا، باباجی کلی،زنڈو بانڈہ میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے ابراہیم خٹک، ملک آفتاب بھی موجود تھے، باباجی کلی میں جماعت اسلامی کے مقامی کونسلروں رحمت خان اور دیگر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ مختلف تقاریب میں سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سےمستغفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، پرویز خان خٹک نے کہاکہ اس وقت چیئرمین عمران خان عوام کی ضد بن چکا ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو جس راستے پر ڈالا جس پاکستان ک خواب دکھایا اب عوام وہی مقام چاہتے ہیں وہی ریاست و ایسے ہی لیڈر چاہتے ہیں اب عوام خالی ہاتھ واپس جانے کو تیار نہیں.
Load/Hide Comments



