ملکر پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کے عظیم مقاصد اور وژن کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہر مشکل کا مستقل مزاجی اور جواں مردی سے مقابلہ کیا،قائد اعظم محمد علی جناح ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہے اور نے کبھی سودہ بازی نہیں کی،قائد اعظم نے کھبی کسی پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی۔ قائد اعظم نے مخالفین کے موقف کو بھی تحمل اور بردباری سے سنا، قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان،اتحاد اور نظم و ضبط پر چل کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، ملک اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، سیلاب کی کی وجہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں اور کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں.