کراچی (آن لائن) قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی کی برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن آمد، ملکہ ایلزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے تعزیت کا اظہارکیا اور ڈپٹی ہائی کمیشن میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کئے۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق آغاسراج درانی نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے توسط سے شاہی خاندان سے دکھ کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ملکہ ایلزبتھ نے نہایت مدبرانہ انداز میں برطانیہ کی قیادت کی،ملکہ ایلزبتھ نے ہمیشہ پاکستان کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ قائم مقام گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان خصوصا سندھ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہی خاندان، حکومت اور برطانوی عوام کے دکھ میں شریک ہیں۔
Load/Hide Comments



