عمران خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں،شیری رحمن

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قوم “آخری گیند” کی طرح آج “آخری جلسے” کیلئے تیار رہے، عمران بچاؤ تحریک کے مقاصد میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی آج اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہی،عمران بچاؤ تحریک کے پہلے مرحلے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی، سرے عام دھمکیاں دی گئیں، عمران بچاؤ تحریک کے دوسرے مرحلے گالم گلوچ الزام تراشیوں میں مزید تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم چلا کر کہتے ہیں ان کے خلاف مائنس ون فارمولا بنایا جا رہا،عمران خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں، البتہ ان کی طرز سیاست اور بیانات کے ذمہ دار ہو خود ہیں کوئی اور نہیں ان کو لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہوتا تو عمران بچاؤ تحریک کے جلسے منسوخ کر کے سیلاب متاثر لوگوں کی مدد کرتے،پوری دنیا دیکھ رہی ایک طرف ملک ڈوبا ہوا دوسری طرف ایک شخص اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسے کر رہا ہے.