اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ تمام نچوڑ کے باوجود روپیہ ایک بار پھر دباؤ میں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹو سیلز میں 54 فیصد کمی ہوئی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ تمام نچوڑ کے باوجود روپیہ ایک بار پھر دباؤ میں ہے اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد تیزی سے گر رہا ہے، آج روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 5 روپے گر گئی۔جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی، روپے کی گراوٹ اور ملک کے تمام پاور اسٹرکچر کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ عمران خان کی کس تقریر میں کون سے الفاظ استعمال کیے گئے۔
Load/Hide Comments



