اسلام آباد(آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے میڈیا پر اشیاء کی عدم دستیابی کے بارے میں چلنے والی خبر کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی بھی قسم کی اشیاء خوردونوش کی کوئی کمی نہیں ہے اور تمام اشیاء وافر مقدار میں موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس وقت وفاقی حکومت کی طرف سے بنیادی اشیاء پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ جس میں آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول شامل ہیں او ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اور دیگر اشیاء کی سپلائی روزمرہ بنیادوں پر کی جاتی ہے۔تاہم بعض اشیاء خوردونوش کی ترسیل میں سیلاب سے روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے۔جسے حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں اور ملک کے کونے کونے میں سبسڈائزڈ اور دیگر اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن پیکج بھی مہیا کر رہی ہے ترجمان کے مطابق کارپوریشن کی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
Load/Hide Comments



