عمران خان کی کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی تردید کر دی ہے انھوں نے کہا کہ میں عدالت کے سامنے روسٹرم پر جا کرکچھ وضاحت کرنا چاہتا تھاہر بات کا تناظر ہوتا ہے کہ کس تناظر میں بات کی گئی مجھے بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے دور میں کسی کے خلاف سیاسی کیس یاگرفتاریاں نہیں کیں کچھ کیس تھے جنکا بعد میں پتہ چلتا تھا کہ ایسا ہوا ہیمیں نے اپنے دور میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں کہ ملک کس طرف جا رہا ہے جو مرضی کر لیں الیکشن کے بغیر حالات صحیح نہیں ہونگے انھوں نے نوازشریف سے بھی رابطے کی تردید کی ہے۔