پشاور(آن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹی کوالیکشن کمیشن ہی ڈیل کر تا ہے اس میں ایف آئی کا دائرہ اختیار نہیں ہے، کسی انکوائری سے نہ ڈرے ہیں نہ ڈریں گے، سیاسی دباؤ ڈالا جارہا ہے، ایف آئی اے دفتر میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر و رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک سوالنامہ دیا گیا جس میں 17 سوالات ہیں جن کا جواب قانونی ٹیم سے مشاورت کرنے کے بعد دوں گا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی اس وجہ سے نہیں آ رہا تھا، عمران خان کا ہر دن جلسہ پہلے سے بڑا ہوتا ہے، کل کے جلسے کا بلیک آؤٹ کیا گیا، انہوں نے مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،یہ سیاسی انتقام ہے، ہم اداروں کاا حترام کرتے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اکاؤنٹ فعال ہیں، ہم نے شفاف طریقے سے پارٹی اخراجات چلائے، ایک اکاؤنٹ میں 21 لاکھ اور دوسرے میں 7 لاکھ ہیں،سیاسی پارٹی کوالیکشن کمیشن ہی ڈیل کر تا ہے اس میں ایف آئی کا دائرہ اختیار نہیں ہے، کسی انکوائری سے نہ ڈرے ہیں نہ ڈریں گے، سیاسی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments



