نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی، بوسٹر راکٹ”کی طرح اپنا کام مکمل کیا، بورس جانسن

لندن (آن لائن) برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی،میں نے“بوسٹر راکٹ”کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کو استعفی پیش کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ روانگی سے قبل ڈاؤننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی،میں نے“بوسٹر راکٹ”کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے بریگزٹ کاعمل مکمل کیا۔ انہوں نے کہا یورپ بھرکی نسبت برطانیہ میں کورونا کی تیزی سے ویکسین لگائی گئی۔ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا توانائی کا بحران پیدا کرکے روسی صدر پیوٹن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے، ٹوری حکومت عوام کو اس بحران سے نکال لے گی۔واضح رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پر اپنی جماعت کے مطالبے پر بورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔