عمران خان قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کر رہے ہیں،رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان فوج اور قومی اداروں کیخلاف متنازعہ بیان دیکر الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں قوم سیلاب سے دو چار ہے اور عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کر رہے ہیں، اس بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑاناہے عمران خان کے افواجِ پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانے اور حساس پیشہ وارانہ امور کو متنازع بنانے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک افواج نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اب بھی وہ وفاقی اور صوبائیحکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔ بہتان تراشی کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کر کے پاکستان کو سری لنکا بنانا ہے، آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے، سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا۔ پاکستان کو کسی فردِ واحد کے آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور قیادت کے آئینی احترام کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے، سیلاب زدگان کی امداد، بحالی اور ریلیف کے عمل کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ سازشی عناصر سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے، پاکستان کو کمزور کرنے کے ہر مذموم ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔آرمی چیف کی توسیع کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے عمران خان کی آئی ایم ایف کی سازش پر اگر کسی قسم کی گڑبڑ ہوجاتی تو پاکستان سری لنکا بن جاتا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خا ن کی اسلام اور پاکستان دشمنی کیخلاف متحد ہے.