سکھر (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے نوجوان میری ٹیم بنیں، زرداری کوشکست دیں گے،زرداری نے سندھ میں ظلم کا نظام بنایا ہوا، زرداری کو پیسہ بنانے کی بیماری ہے، یہ سندھ کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتا ہے، اندرون سندھ زرداری مافیا کی چوری کی وجہ سے پیچھے رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا، مسائل سنے اور کہا کہ قدرتی آفت سے آنے والی تباہی افسوس ناک ہے، تحریک انصاف متاثرین کی امداد کیلئے سرگرم ہے، سیلاب زدگان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ بعد ازں سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے بہت تباہی مچائی، سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثرہوا، میری ٹیم مجھے بتائے گی کونسے علاقے میں امداد پہلے پہنچانی ہے، سیلاب متاثرین کے لیے پیسہ اکٹھا کروں گا، جو پیسہ اکٹھا کیا اس میں سے ایک ارب سندھ سیلاب متاثرین پر لگایا جائے گا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب میرا اللہ ہمیں اگلی باری دے گا تو ڈیمز بنائیں گے، بلوچستان سے چلنے والے نالوں کی وجہ سے تباہی مچی، بلوچستان کے ان نالوں پر چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں گے، جب بھی پانی کا راستہ روکا جائے گا نقصان ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دس ارب درخت لگائیں گے، سندھ کے نوجوان تیار ہوجائیں، وعدہ کرتا ہوں ڈاکو زرداری کو شکست دینی ہے، زرداری نے سندھ میں ظلم کا نظام بنایا ہوا.
Load/Hide Comments



