ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز کی پینٹ کی جیب میں رکھ لیا۔ گلاس میں محلول بھی نظر آرہا ہے۔ میگا سٹار کی جیب میں گلاس رکھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ جیب میں پارٹی کا انتظام ہے۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا جیب میں گلاس۔۔ یہ صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔ سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments



