اسلام آباد (آن لائن) معروف پاکستانی اداکار و گلوکار عاصم اظہر کا پاک بھارت ہائی والٹیج مقابلے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد بھارتی شائقینِ کرکٹ کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔عاصم اظہر نے بھارتی شائقین کرکٹ کو کامیابی پر عاجزی کا مظاہرہ کرنے کا پیغام دیا ہے کیونکہ ایشیا کپ 2022کے 28 اگست کو ہونے والے میچ میں پاکستان کے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر اکثر بھارتی صارفین غرور و تکبر کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے تھے۔گلوکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہماری نوجوان ٹیم نے کیا زبردست کرکٹ کھیلی، بھارت کے برتری حاصل کرنے کے بعد ہمارے بولرز کی میچ میں کیاشاندار واپسی ہوئی۔ اْنہوں نے رضوان اور نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ رضوان، نواز اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے زبردست انداز سے ہدف حاصل کیا۔ اْنہوں نے لکھا کہ اس طرح کے ہائی پریشر گیم میں 180سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا ہمیشہ ہی ایک چیلنج ہوتا ہے چاہے پچ جیسی بھی ہو۔
Load/Hide Comments



