اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جج صاحبان کا ہر موضوع پر تبصرہ دینا نامناسب ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈان اور میمو گیٹ کے تناظر میں سیکیورٹی رسک کہا، اْن کی جائیدادیں، بچے تمام تر مفادات ملک سے باہر ہیں لہٰذا اس بیان کو فوج یا فوج کی قیادت سے جوڑنا درست نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر جرنیل اور پاکستانی شہری محب وطن ہے، عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں۔
Load/Hide Comments



