اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے سپاہی سے لیکر پاک فوج کے جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔عمراخان کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی مکمل نہیں ہو سکتا، ہم اداروں اور جرنیلوں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آ رہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments



