اداروں کیخلاف عمران کی نفرت انگیز باتیں نئی سطحوں کو چھو رہی ہیں، وزیرِ اعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی سطحوں کو چھو رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اب عمران خان مسلح افواج اور ان کی قیادت کے خلاف براہِ راست کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات عائد کرنے میں ملوث ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران نیازی کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ اور کمزور کرنا ہے۔