وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کا امدادی کاموں میں ذاتی دلچسپی لینے اور پل پنجرہ کی بحالی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امدادی کاموں میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا جسکی سے وجہ آمد و رفت اور امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ پنجرہ پل کی بحالی کی حوالےسےدی جانے والی بریفنگ کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجرہ پل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے جلد کام ہوا، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مواصلات کی سہولتوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے اور امید ہے کہ دیگر متاثرہ شاہراہوں کی بھی جلد بحالی کے لئے این ایچ اے اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریگی۔