اسلام آباد(آن لائن) عالمی برادری سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہے، قطر اور متحدہ عرب امارات سے مزید دو پروازیں سامان لیکر پہنچ گئیں، یونیسف سے بھی ایک طیارے کی کراچی آمد ہوئی، مختلف ممالک سے آنیوالی امدادی پروازوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دوست ممالک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، قطر اور متحدہ عرب امارات سے مزید دو امدادی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اب تک 6 ممالک ایک عالمی تنظیم سے 35طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے ہیں، ان میں متحدہ عرب امارات سے 14، ترکی سے 11، چین سے 4، قطر سے تین، ازبکستان اور فرانس سے ایک، ایک پرواز کی امداد پاکستان پہنچ چکی ہے۔
Load/Hide Comments



