عمران خان آج سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے

سکھر(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کل آج 5 ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، پی ٹی آئی زرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیجانب سے دورہ سندھ کے اعلان کے بعد عمران خان سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے اورپی ٹی آئی ضلع سکھر کی جانب سے پی ٹی آئی مرکزی ریلیف کیمپ کا دورہ کرینگے اور متاثرین سیلاب و بارش متاثرین کیساتھ ملاقات کیساتھ ساتھ انکے ساتھ کھانا بھی کھائینگے۔