وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان میں ضلع کچھی کے دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان میں ضلع کچھی کے دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے، چیئر مین این ایچ اے خرم آغا کی وزیرِ اعظم کودوران پروازبریفنگ دی گئی،وزیراعظم محمد شہبازشریف آج بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔۔وزیراعظم کو ضلع کچھی میں روڈ اور ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم بی بی نانی میں سیلاب سے منہدم ہوئے ریلوے پل کا فضائی جائزہ اور سیلاب میں مکمل طور پر بہہ جانے والے پنجرا پل کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔۔اس سے پہلے وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہوائی اڈے پروزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے ان کا استقبال کیا،وزیراعظم محمد شہبازشریف کو چیئرمین این ایچ اے خرم آغانے بی بی نانی میں رابطہ پلوں اور پنجرا پل کی طرف جاتے ہوئے دوران پروازبلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور جاری بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔۔وزیراعظم نے کہا کہ مواصلات اور رابطہ سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے۔۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔