عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ دنیا بارش، سیلاب متاثرین سے ہمدردی اور عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کریں۔پی پی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے عمران خان کا جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا شرمناک ہے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان کو کوئی فکر نہیں، عمران خان جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرکے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟