جہانگیر ترین نے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کاروباری اور مخیر حضرات آگے بڑھیں، لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے۔جہانگیر ترین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور کیش امداد شامل ہے۔