راولپنڈی (آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے ہنگامی ریلیف کے بعد متاثرین کی بحالی کے کام کو قومی سطح پر منظم کرنے اورقومی سطح پرمنظم ایکشن پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 6ارب روپے سے زائد کی نقد رقوم،راشن اور ضروریات زندگی متاثرین میں تقسیم کرچکی ہے اور تمام اضلاع سے یومیہ سینکڑوں ٹرک عمران خان کے آبائی و انتخابی حلقے میانوالی کے علاوہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی و جنوبی پنجاب میں پہنچ رہے ہیں عمران خان قوم کومتاثرین سیلاب کے نام پرٹیلی تھون کے ذریعے اکٹھے ہونے والے5ارب روپے کا حساب دیں پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی طرف سے متاثرین سئیلاب کے لئے ملنے والی امداد بھی شفاف بنیادوں پر ایکشن پلان کیہیں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے معمول کی تمام سرگرمیاں محدود کر کے سیلاب متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح قرار دیا ہے پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنی جانوں پر کھیل کرمشکل اور دشوار گزار علاقوں میں انسانی جانوں کو بچانے اور انہیں محفوظ رکھنے کے لئے کوشاں ہیں ریسکیو کے کاموں کے ساتھ ریلیف کے کاموں میں متاثرین کوتیار کھانے،خشک راشن، خیمہ بستیوں کے قیام اور میڈیکل ریلیف کیمپوں کا انعقاد بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ملک میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تمام ادارے اور تنظیمیں تحسین کی حقدار ہیں لیکن پورے ملک میں جماعت اسلامی اور الخدمت کی خدمات کا اعتراف کیا جا رہا ہے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 6ارب روپے سے زائد کی نقد رقوم،راشن اور ضراوریات زندگی متاثرین میں تقسیم کرچکی ہے اور تمام اضلاع سے یومیہ سینکڑوں ٹرک خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی و جنوبی پنجاب میں پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آبائی و انتخابی حلقے میانوالی میں بھی الخدمت کے ریلیف کے کام تیزی سے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کے ساتھ مخیر حضرات، این جی اوز،مختلف اداروں،تنظیموں، چیمبرز اور لائنز کلب نے اپنے عطیات کے لئے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے ہم پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں پوری محنت، ایمناداری، دیانتداری اور توجہ کے ساتھ یہ امانت متاثرین تک پہنچائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو تمام سیاسی اختلافات بھلا کر صرف متاثرین کی مدد کے لئے متحد ہو جانا چاہئے .
Load/Hide Comments



