برطانوی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ساٹھ ملین پاؤنڈز جاری کیے

نوشہرہ (آن لائن ) برطانوی ہائی کمشنر کرسئچین ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ساٹھ ملین پاؤنڈز جاری کیے ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنا ہو نگے۔ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے آنے والے وقتو ں میں دنیا مزید مشکلات سے دوچار ہوسکتی ہے۔ برطانیہ سیلاب زدگان کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔سیلاب زدگان کی مدد و بحالی برطانیہ کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کو ہنگامی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے مقام پر کابل ریور دورانی سٹریٹ اور مثل آباد میں اسلامک ریلیف سیلاب زدگان کے کیمپوں کے دور ے کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسئچن ٹرنر کو سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات ریلیف اور ریسکیو آپریشن،سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔برطانوی ہائی کمشنر کرسئبچن ٹرنر نے متاثرین سے ملاقاتیں کی۔اور ان کو ہر ممکن سہولیات کا یقین دلایا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسئچن ٹرنر نے کہا ہے کہ 2010کے سیلاب کے بعد 2022میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں اور اس کی حیرت انگیز تعداد سے محروم ہو چکے ہیں۔جس پر انہوں دلی افسوس ہے۔انہوں نے آزمائشی اوقات میں سیلاب متاثرین کی مثالی مدد کرنے پر محکموں کی تعریف کی۔