سندھ عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے حاضر ہیں،متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،وزیراعظم،وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار تشکر
اسلا م آباد (آ ن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے سندھ عوام کی مدد کے لئے حاضر ہے،تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلی کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے۔اس موقع پروزیر اعلی مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے.
Load/Hide Comments



