شاہین شاہ آفریدی کی کمی کوئی باؤلر پوری نہیں کرسکتا، محمد رضوان

گزشتہ روز ہانگ کانگ سے فتح کے بعد مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور شارجہ کی وکٹ سلو ہوتی ہے، پاور پلے میں اسکور تھوڑا ہوتا ہے، کنڈیشن بہت مشکل تھی اس لیے شروع میں دھیان رکھنا پڑتا ہے تاکہ وکٹ نا گنوا دیں۔رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ پریشر والا ہوتا ہے، فائنل والا میچ ہی ہوتا ہے، مذاق میں آپس میں کہہ چکے ہیں کہ اگر فائنل میں بھارت آگیا تو بیسٹ آف تھری سیریز ہی ہو گئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میں چیزوں کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ ایک ہی طرح ہے، اگر اس کو سادہ رکھا جائے تو بہتر ہے، کھیل کے دوران کریمپ کسی بھی وقت آسکتے ہیں، اپنے میڈیکل اسٹاف کو کریڈٹ دیتا ہوں جو ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔اس موقع پر رضوان نے انجری کا شکار ورلڈ کلاس بولر شاہین کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان بولرز میں سے شاہین کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا، مگر ہمیں ایک اور شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ کی شکل میں مل سکتا ہے۔