فوادچوہدری کا ٹوئٹر ہیک، مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر

اسلام آباد (آن لائن)رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹوئٹر اکاونٹ رات گئے ہیک ہو گیا، جس کی تصدیق فواد چودھری کی جانب سے خود کی گئی ہے۔ ٹوئٹراکاونٹ ہیک ہونے کے بعد فواد چودھری کے اکاؤنٹ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں، جبکہ پروفائل پکچر پر بھی مولانا کی تصویر لگا دی گئی تھی۔تاہم اب سابق وفاقی وزیر کا ٹوئٹر اکاونٹ واپس بحال ہو گیا ہے۔