اسلام آباد(آن لائن) اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ میں اسلام آبادہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ پیر کے روز شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے شہباز گل پر مبینہ الزام ہے کہ انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کچھ لوگوں کو بغاوت پر اکسایا تھا جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی اسلام آباد پولیس نے انھیں تحویل میں لیے کر مجسٹریٹ کے سامنے پیس کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جج نے انھیں جوڈیشل کر دیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے ان کادوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل جج زیبق چوہدری کو یہ کیس منتقل کر دیا گیا زیبا چوہدری نے کیس کی سماعت کے بعد ایک بار پھر انھیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد شہباز گل کو جوڈیشل کر دیا گیا شہباز گل نے ضمانت کے لیے ایڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ان کے حق میں ضمانت نہیں دی شہباز گل کے وکیل نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کر لی.
Load/Hide Comments



