جب تک عمران خان رسیدیں نہیں دکھا دیتے تب تک پانچ ارب جمع کرنے کے دعوے پر یقین نہیں آئے گا،محمد زبیر

کراچی (آن لائن) سابق گورنر سندھ و مسلم لیک (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے فیصلے کا معیار سب کے لیے برابر ہونا چاہئے ،صرف مشہور ہونے کے پیمانے پر قانون تبدیل نہیں ہونا چاہئے دو نہیں بلکہ ایک قانون ہونا چاہئے ، شوکت ترین معاہدے کو سبوتاز کرنے کی کوش کر رہے تھے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس پر بہت بہت افسوس ہوا ایسی گفتگو قابل معافی نہیں شوکت ترین کی جگہ اگر کوئی اور ہوتا تو شاید اتنا شور نہ ہوتا لیکن شوکت تعین معشت کو سمجھتے ہیں پھر بھی ملک کو معاشی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں شوکت ترین وزیر خزانہ بھی رہے ہیں شوکت ترین کو آئی ایم ایف کے لون کی ضرورت کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہئے تھا اگر معاہدہ نہ ہوتا تو اس کے اثرات کا بم ملک کے بائیس کروڑ افراد پر گرنا تھا انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کی ہے کہ شوکت ترین اس معاہدے کو سبوتاز کرنے کی کوش کر رہے تھے اس معاہدے کی اہمیت کا اندازہ شوکت ترین کو تھا معاہدے کو سبوتاز کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں تھا یہ سوچ عمران خان کی ہے ایک پروفیشنل معاشی ماہر سے ایسی گفتگو کی توقع نہیں حکومت میں آنے کے راستے واضح ہیں الیکشن کا انتظار کریں موجودہ سیلابی صورتحال میں تین کروڑ عوام برا ہ راست متاثر ہوئے ہیں حکومت متاثرین کی مدد کے لیے اپنی ساری توجہ ریلیف اینڈ ریسکیو پر مرکوز کئے ہوئے ہیں عمران خان بھی جلسوں میں حکومت پر حملے کرنے کے بجائے حکومت کا ساتھ دیں سیلاب متاثرین کی مدد میں وزیر اعظم شہباز شریف ہر صوبے میں متاثرین کے لیے گئے جب تک عمران خان رسیدیں نہیں دکھا دیتے تب تک پانچ ارب جمع کرنے کے دعوے پر یقین نہیں آئے گا ۔