علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کا بہت بڑا نام تھا سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مشعال ملک

راولپنڈی (آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی اوریاسین ملک نے نام نہادبھارتی جمہوریت کو پوری دنیا کے سامنے ننگا کیا بھارت نے کشمیر جیسی جنت کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے لیکن وقت نے ثابت کیا کہ کشمیری لیڈر اور کشمیری قوم بھارت سے ڈرنے والے نہیں سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کا بہت بڑا نام تھا سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاقائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھااللہ نہ کرے پاکستان کی یہ شہ رگ کٹ جائے تو پاکستان کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی لیکن ہمارے حکمرانوں نے کبھی اسے سنجیدہ نہیں لیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں ممتاز حریت لیڈر سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا تقریب سے سابق چیئرمین حریت کا نفرنس سید یوسف نسیم ایڈووکیٹ اوربار کے صدر ارشد مجید ملک سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے پیش کی گئی قرادر بھی متفقہ طور پرمنظورکی گئی مشعال ملک نے کہا کہ ہمارے آنسو کشمیری قوم کی دلیری پر خوشی کے آنسو ہیں انہوں نے کہاکہ جب میں مقبوضہ کشمیر گئی تو مجھے وہاں جو کشمیریوں سے بیٹی اور بھابھی کا لفظ ملا ان کی محبت سنبھال نہیں سکتی تاریخ کو درست رکھنے کے لئے علم اور مطالعہ ضروری ہے سید علی گیلانی کی گھر میں نظر بندی اور اس دوران ان کی رحلت بھارتی دہشت گردی کی بدترین مثال تھی فرعونوں نے ان کا جنازہ پڑھنے کی اسی طرح اجازت نہیں دی جس طر ح بابا بلھے شاہ کا جنازہ نہیں پڑھنے دیا گیا ایک سال قبل سید علی گیلانی نظر بندی کے دوران شہید ہوئے سید علی گیلانی کی شہادت کے بعد سوائے انکی فیملی کے کسی کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی سیدگیلانی 11 سال سے گھر میں نظر بند تھے انکو باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی سید علی گیلانی کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے سید علی گیلانی سکھوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر بابا بلھے شاہ کی طرح سکھوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے سید علی گیلانی نے کشمیر میں مسلم اور غیر مسلموں کی ہمیشہ آواز اٹھائی سید علی گیلانی کا موقف واضع تھا انہوں نے بھارت کے جبر کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا یاسین ملک اور سید علی گیلانی نے بھارتی جمہوریت کو پوری دنیا کے سامنے ننگا کیا سید علی گیلانی ایک توانا آوازاورمضبوط قوت ارادی کے مالک عظیم شخصیت تھے سید علی گیلانی نے بھارتی افسر کو کہا تھا کہ دروازہ کھولومیں ہندوستان کی جمہوریت کا جنازہ پڑھنے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اوریاسین ملک نے مودی کا مقابلہ کیا تاریخ بتائے گی کہ وہ نہتے اور بھوکے پیاسے تھے لیکن دنیا نے کیا کیاسزا سے قبل یاسین ملک نے بھوک ہڑتال کی فیصلے سے چند روز قبل ہی پوری دنیا بند ہوگئی تہاڑ جیل میں ہونیوالا ظلم کم.