فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا احمد شہریار خاں نے نوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کی ہدایت پر نے حلقہ این اے 108میں چوہدری عابد شیرعلی کی الیکشن مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا‘ پرتاب نگر میں مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ 25 ستمبر کو این اے 108 سے چوہدری عابد شیرعلی ہی کامیاب ہو گا‘ عمران خان کو فیصل آباد سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ میاں محمد نواز شریف کے شیروں نے کمر کس لی ہے‘ انشاء اللہ عمران خان کے دانت ایسے کھٹے کریں گے کہ پھر کبھی خواب میں بھی فیصل آباد سے الیکشن لڑنے کا سوچے گا نہیں‘انہوں نے کہا کہ 2018کوچوردروازے سے اقتدارمیں آنے والے عمران خان نے غریب عوام کی پرواہ کئے بغیرجس طرح آئی ایم ایف سے معاہدے کئے اس کے نتیجہ میں روزمرہ کی تمام اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ آج عوام اور حکومت دونوں پریشان ہے۔ عمران خان جھوٹ بول کراوربیانیہ تبدیل کرکے عوامی حمایت حاصل نہیں کرسکتے۔پی ٹی آئی دورحکومت کی ناقص کارکرردگی اورنااہلی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا جوموجودہ حکومت کی کوششوں سے دیوالیہ ہونے کاخطرہ ٹل گیا ہے،
Load/Hide Comments



