اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر)نے قیمتوں کے استحکام کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹیاں ختم کردی ہیں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان سے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس پر وزیراعظم نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آ ئے گی۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف بی آر نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر 31 دسمبر، 2022 تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنی دے دیا ترجمان کے مطابق اس سے پہلے ایف بی آر نے ان تمام اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دے دی ہے جن کی تصدیق این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کرے گی۔
Load/Hide Comments



