مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا سب پر فرض ہے،بلیغ الرحمان

لاہور (آن لا ئن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا سب پر فرض ہے.وزیراعظم محمد شہباز شریف خود تمام سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔وزیراعظم کا عزم ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔گورنر پنجاب سے سابق صوبائی وزیر عمران نذیر، ایم پی اے سنبل ملک اور جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این ویمن ونگ کنول پرویز نے ملاقات کی جس میں ملک میں سیلاب کی صورتحال اور ویمن ایمپاورمنٹ پہ گفتگو کی گئی۔اس موقعہ پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا سب پہ فرض ہے.وزیراعظم محمد شہباز شریف خود تمام سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔وزیراعظم تمام قومی اداروں بالخصوص این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، پاک فوج، صوبائی حکومتوں، ضلعی حکومتوں، پاکستان ریڈ کریسنٹ، صوبائی ہلال احمر کو ساتھ لے کر مربوط کوششیں کررہے ہیں.وزیراعظم کا عزم ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔گورنر ہاؤس پنجاب بھی وزیراعظم کی اس عظیم کاوش میں ان کے شانہ بشانہ اب تک مخیر حضرات کے تعاون سے سو کروڑ روپے سے زائد کی نقد اور اشیائے ضرورت پر مشتمل امداد بھجوا چکا ہے.انشاء اللہ یہ کاوش جاری رہے گی.یہ مشکل گھڑی ہم سب کے لیے امتحان ہے اور ہمیں اس میں بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔گورنر ہاوس کے باہر بھی سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ لگا. دیا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ اپنی اپنی بساط کے مطابق امدادی سامان اور فنڈ اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور فیکلٹی ممبرز کو بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان اور فنڈ اکٹھا کرنے کی ہدایات دے دی ہیں.جامعات میں فلڈ ریلیف مہم کی مانیٹرنگ بھی کر رہا ہوں.