وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق وفاقی کا بینہ سے ایف بی آر کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔ پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے۔پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ 31 دسمبر 2022 تک ہو گی۔