اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں۔ چین سے دو مزید طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے، ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چین سے امدادی سامان کے ساتھ 4 طیارے پاکستان آ چکے ہیں۔چین سے آنے والی امداد میں 3 ہزار خیمے بھی پاکستان پہنچائے گئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان بروقت اور انتہائی کلیدی تعاون پر اپنے آہنی بھائی کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
Load/Hide Comments



