آسڑیلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی زمبابوے کو شکست دیدی

کوئنز لینڈ(آن لائن)آسڑیلیا اور زمبابوے کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ بھی میزبان آسڑیلیا نے زمبابوے کوکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو آسڑیلوی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 27.5 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، زمبابوے کی جانب سے بہترین سکور 29 رنز رہا جو سین ولیمز نے سکور کیا جبکہ سکندر رضا سترہ رنز سکور کرسکے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور ایڈم زمپا نے تین تین، کیمرون گرین نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور آشٹن ایگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، سٹیون سمتھ 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ایلکس کیرے نے چھبیس رنز ناٹ آؤٹ بنائے، زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نیگرووا نے دو وکٹیں حاصل کیں، مچل سٹارک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔