اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی عام سائلین کا داخلہ بھی بند رہا۔ سماعت شروع ہونے سے قبل کورٹ روم نمبر ایک کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی چیک کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی چکینگ کے موقع پر کمرہ عدالت سے تمام وکلاء کو نکال باہر کیا گیا۔ میڈیا کے نمائندوں کے لیے کمرہ عدالت تک رسائی دینے کے لیے خصوصی پاسز جاری کئے، چیکنگ کے مراحل اتنے سخت تھے کہ تین مختلف جگہوں پر چیکنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور وکلاء کو کمرہ عدالت کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی قریب ترین عمارتوں پر سناپیرز تعنیات کئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments



