لاہور(آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پولٹری کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چاہئیں۔اس سیکٹر کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے.بچوں کو سکولوں میں meals دے کر غذائی کمی پوری کی جا سکتی ہے.پولٹری مصنوعات کا تعلق عام آدمی سے ہے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین عبدالکریم کی قیادت میں ملاقات کی جس میں پولٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔وفد نے گورنر پنجاب کو 15 ستمبر سے ایکسپو میں شروع ہونے 3 روزہ یولٹری ایکسپو میں بھی مدعو کیا۔گورنر پنجاب نے یونیورسٹی کے طلبا کے لیے سکالر شپ سکیم شروع کرنے کی تجویز دی جس وفد نے سراہا اور اس پر جلد پیش رفت کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقعہ پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پولٹری سیکٹر کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے.بچوں کو سکولوں میں meals دے کر غذائی کمی پوری کی جا سکتی ہے.پولٹری مصنوعات کا تعلق عام آدمی سے ہے، ان کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چاہئیں.وفد نے گورنر پنجاب سے کیا کہ برائلر مرغیوں کی فیڈ میں ہارمونز شامل ہونا فرضی باتیں ہیں.پولٹری پر سیلز ٹیکس کم ہونے سے عوام کو مرغی کا سستا گوشت اور انڈے فراہم کر سکتے ہیں.
Load/Hide Comments



