بھارتی فوڈ ائٹمز کیلئے عالمی ایجنسیوں نے رابطہ کیاہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کے لیے ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔ تاہم اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔