سیلاب کو بھارت سے تجارت کرنے کا بہانہ نہیں بننے دینگے،فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیری شہدا کے خون سے وفاداری لازم ہے،سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی، ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے، کشمیریوں کے شہدا کے خون سے وفاداری لازم ہے۔مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے کشمیریوں کے شہداء کے خون سے وفاداری لازم ہے