وفاقی وزیر احسن اقبال کی صوبائی حکومت کو گوادر سیف سٹی منصوبےکو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اگلے ماہ منصوبے کو سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جا ئے گاوفاقی وزیر نے یہ ہدایات جی ایس سی پی پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی سیکرٹری وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور انسپکٹر جنرلز پولیس, بلوچستان اور (اسلام آباد) نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے وفاقی وزیر کو منصوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ جس پروفاقی وزیر نے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بلوچستان کی صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اگلے ہفتے پی ایس سی اے کے ساتھ ایک اجلاس بھی کرے جس نے پنجاب میں ایک کامیاب سیف سٹی پراجیکٹ کا اجراء کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت گوادر کے مختلف علاقوں میں 675 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے. وفاقی وزیر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اس منصوبے کے لیے پروفیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کرتے ہوئے منصوبے کی لاگت کو معقول بنانے کی بھی ہدایت کی اجلاس میں وفاقی وزیر نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی صورتحال کے کا بھی جائزہ لیا جبکہ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے لیے جدید آلات خریدے جا چکے ہیں اور اس پر مزید پیش رفت جاری ہ اجلاس میں وفاقی وزیر نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی صورتحال کے کا بھی جائزہ لیا جبکہ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے لیے جدید آلات خریدے جا چکے ہیں اور اس پر مزید پیش رفت جاری ہے. وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اسے کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کو گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ مربوط کریں.اس منصوبے کا بنیادی مقصد گوادر کے لیے زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہے جو سی پیک کے لیے ایک گیٹ وے ہے۔