ا سلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجربنچ آج سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک سرکلر بھی جاری کیا سرکلر کے مطابق کورٹ روم کے اندر تک میڈیا کے ان 15 نمائندوں کو رسائی دی جائے گی جو ریگولر بنیادوں پر عدالت کور کرتے ہیں اسلام آباد ہائی بار کے اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلاء کو کورٹ روم تک رسائی دی جائے گی اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاسز جاری کر دیے ہیں
Load/Hide Comments



