میکو لائیف(آن لائن)یوکرین نے روس کیخلاف بڑی فتح کا دعویٰ کر دیا،یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے سینیئر مشیر نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کی دفاعی لائن کو چند گھنٹوں میں توڑ دیا ہے۔یوکرین نے اپنے علاقوں کا کنٹرول واپس لینے کیلیے شروع کی گئی نئی مہم کے تحت جنوبی شہر خیرسون کے اکثر مقامات پر دشمن کی دفاعی لائن کو توڑنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب روسی عہدیداروں نے کہا ہے کہ یوکرینی مقبوضہ علاقے نوفا کاخوفکا پر یوکرین کی جانب سے راکٹ حملوں کے باعث پانی اور بجلی سے محروم ہو گئے ہیں جب کہ یوکرین کے بندرگاہی شہر میکولائیف پر روس کی تازہ شیلنگ میں دو افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ چند گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
Load/Hide Comments



