تحریک انصاف موجودہ نظام سے نبرد آزما ہے،فواد چودھری

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف موجودہ نظام سے نبرد آزما ہے، پی ٹی آئی کی فسطائیت کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدترین میڈیا سنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں۔ہر حربے استعمال کرنے کے باوجود عوام کے دل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے نہیں موڑے جا رہے ہیں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ اس فسطائیت کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کاالمیہ ہو گی۔