سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں

راولپنڈی (آن لائن)ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، آرمی ریلیف سینٹرز سے سینکڑوں ٹن فوڈ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بھجوا دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے،یہ سامان آرمی ریلیف سینیٹرز سے بھجوایا گیا ہے،لاہور کور سے 8 ٹن فوڈ آئٹمز بلوچستان کے علاقے صحبت پور بھجوایا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کور سے 4 ٹن راشن خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کیلئے بھجوایا گیا ہے،گوجرنوالہ کور سے چار ٹن راشن سندھ کے علاقے پنون عاقل بھجوایا گیا ہے۔