لندن(آن لائن)سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ورکرز اور لیڈران جو پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائی سیلاب زدگان کی مدد کے لئیے مختص کر دیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نوازشریف نے کہا سیاست انتظار کر سکتی ہے،اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں،جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہو گا۔
Load/Hide Comments



