اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کی تلاشی کیلئے اعلیٰ حکام کو خط لکھاہے،فوادچوہدری

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ کہ اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کی تلاشی کے لئے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کل سے بہت سے برساتی تجزیہ نگار سیلاب کے موقع پر سیاست نہ کرنے کے بھاشن دے رہے تھے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے اعلی حکام کو خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کی تلاشی لینے کیلیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔رہنما پی ٹی آئی رہنما نے ایک ٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو وقت سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات میں خرچ کرنا تھا وہ سیاسی انتقام میں ضائع کردیاگیا،وقت عمران خان اور شہباز گل کو فکس کرنے کی کوششوں میں ضائع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور سیاسی کارکنان کو تشدد سے منہ بند کرنے پرلگے رہے، اب سب برباد کرنے کے بعد میسنی شکلیں بنا کرپریس کانفرنسیں کی جا رہی ہیں۔