اسلام آ باد (آن لائن) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آفت ہے، ایسی مشکلات قوموں پر آتی رہتی ہیں، پاکستان قوم مشکل میں سہارا بنتی ہے مشکل وقت میں اس قوم کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہو گئی ہے،ہم پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھے اب لوگوں کی بحالی کا مسئلہ بھی درپیش ہے، سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد صرف حکومت کے بس کی بات نہیں پاکستان کے تمام مخیر حضرات کو آگے آکر حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا،پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ا?گے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب کے باہر پاکستان سویٹ ہوم، پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس اور این پی سی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے لگائے جانیوالے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا،صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والا حالیہ سیلاب تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے جس نے پورے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے، پاکستان جو کہ پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھااس سیلاب سیشدید متاثر ہوا ہے، یہ سیلاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آفت ہے، ایسی مشکلات قوموں پر آتی رہتی ہیں،یقین ہے کہ مشکل وقت میں اس قوم کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہو گئی ہے، چاروں صوبوں اور وفاق کو شاباش دینا چاہتا ہوں کہ وہ لوگوں کی مدد کررہے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں ہر شخص کو اپناکردار ادا کرنا چاہیے، اب متاثرہ لوگوں کی بحالی کا مسئلہ درپیش ہے،ہمیں نہ صرف خودمتاثرین کی مدد کرنے کیضرورت ہے بلکہ دوسروں کو بھی اسکی تلقین کرنا ہو گی، انشاء اللہ قوم متاثرین کی مدد کیلئے متحرک ہوچکی ہے، پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ا?گے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں.
Load/Hide Comments



