سکھر(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کی حکومت کو 15ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی، متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور متاثرین کی آبادکاری کی جائے گی وزیراعظم محمد شہباز شریف سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو سکھر پہنچے تو خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیشاہ نے بیگم نصرت بھٹو ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈیجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ بلاو ل بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ، مولانا راشد محمود سومرو، ن لیگ صوبہ سندھ کے رہنما شاہ محمد شاہ سمیت دیگر وفاقی و صوبائی اسمبلی کے اراکین و وزراء موجود تھے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں مقیم سفارتکاروں، ہائی کمشنرز اور سینئر سفارتی عملے سے ملاقات کی ہے اور انہیں ملک بھر میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں 900 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور جاں بحق افراد کے خاندان کے لیے وفاق کی جانب سے 10، 10لاکھ امداد جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت فی گھر 25 ہزار روپے دینے اعلان کیا۔انہوں نے سندھ حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد ہوگی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کرے گا اور سندھ حکومت میں امدادی رقوم کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سندھ حکومت کو 15 لاکھ مچھر دانیاں اور بلوچستان حکومت کو 5لاکھ مچھر دانیاں دی جائیں گی جبکہ صاف پانی، خوراک اور ٹینٹ بھی صوبوں کا دیے جائیں گیانہوں نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے متاثرین کے لیے میڈیکل سینٹر، ڈاکٹرز، پیرا میڈک اسٹاف بھی موجود ہیں، تمام سیاسی جماعتیں مل کر اس کا مقابلہ کریں گی، بارش اور سیلاب سے اتنے بڑے نقصانات کا سوچا بھی نہیں جا سکتاان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین افراد کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مطابات پورے کیے جائیں گے‘،اس مصیبت وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں، ملک کے معاشی حالات سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے افواج پاکستان، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات اْن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا ساتھ دیں گے.
Load/Hide Comments



