گورنر پنجاب مکی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت

لاہور(آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی۔انہوں نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی فیکلٹی اور طلباء سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز، کپڑے، خوراک اور ضروری سامان اکٹھا کریں.مشکل حالات میں اپنے سیلاب زدگان بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے۔طلبا اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز میں رضاکارانہ جذبہ کو فروغ دیا جائے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انھوں نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری فلڈ ریلیف مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔گورنر پنجاب نے اپنے مراسلے میں لکھا کہ یونیورسٹی فیکلٹی اور طلباء سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز، کپڑے، خوراک اور ضروری سامان اکٹھا کریں.سیلاب متاثرین کے لیے اکٹھا کیا گیا فنڈ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب ریلف فنڈ پہ بھیجا جا سکتا ہے.جامعات فنڈز اپنے ترجیحی میکنزم کے ذریعے بھی سیلاب زدگان کے لیے استعمال کر سکتی ہیں.مشکل حالات میں اپنے سیلاب زدگان بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے۔طلبا اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز میں رضاکارانہ جذبہ کو فروغ دیا جائے۔